• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کے استحکام اور ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، صدر زرداری

اسلام آباد (طاہرخلیل )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مکالمے، بہتر طرزِ حکمرانی، بہتر روابط اور موثر آبی نظم و نسق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے استحکام اور ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،مکالمہ اور جمہوری عمل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں ، انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ اختلافات کو مشاورت اور تعاون کے ذریعے حل کیا جائے، بلوچستان کے عوام کو چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوانِ صدر میں 19ویں نیشنل ورکشاپ برائے بلوچستان کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، سابق وزیراعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، بلوچستان کے سینئر سیاسی رہنماسردار یار محمد رند اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ پاک فوج کی 12 ویں کور کے کمانڈر سگنلز بریگیڈیئر بلال غفور نے تقریب کی نظامت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ صوبے میں کام کے قابل ماحول کا پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ لوگ روزگار کے مواقع کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور نہ ہوں۔

اہم خبریں سے مزید