• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور

دبئی(سبط عارف)امارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بحرین کے دورے کے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں شہری علاقوں اور تنصیبات پر حملے خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید