کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ عبدالہادی کاکڑ نے کہا ہے کہسوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو کے ذریعے سول ہسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وائرل ہونیوالی ویڈیو بھارت کی ریاست اتر پردیش کی ہےجسے غلط طور پر سول ہسپتال کوئٹہ سے منسوب کرکے ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے حقیقت دیکھے بغیر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیعبدالہادی کاکڑ نے کہا کہ ویڈیو کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا بلوچستان یا سول ہسپتال کوئٹہ سے کوئی تعلق نہیںایک معروف اینکر پرسن نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیجس کے بعد معاملہ سائبر کرائم حکام کے پاس لے جایا گیا ہے ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گیانہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں اگلے چھ ماہ کے لیے ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہےانہوں نے کہاکہ ایک جعلی ویڈیو کے ذریعے سول ہسپتال کو بدنام کرنا افسوسناک ہے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی سول ہسپتال کوئٹہ روزانہ تقریباً 5 ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے جیلوں میں قید افراد کو بھی طبی سہولیات سول ہسپتال کے ذریعے مہیا کی جاتی ہیں لیبارٹری سسٹم میں کچھ چیلنجز درپیش ہیں تاہم انہیں آئندہ ایک ماہ کے دوران بہتر بنایا جائے گا۔