انقرہ (ڈاکٹر فرقان حمید) صدرِ جمہوریہ ترکیہ اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے چیئرمین رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمان میں اپنی جماعت کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ترکیہ کو دباؤ میں نہیں لاسکتی۔ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ مل کر مذاکرات کےتسلسل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ترکیہ کوئی معمولی ریاست نہیں، بلکہ ایک باوقار اور خودمختار ملک ہے۔انہوں نےحالیہ تنازع کو خطے کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت نہ تو ترکیہ کو دباؤ میں لا سکتی ہے اور نہ ہی ترکیہ کے صدر کو دھمکی آمیز انداز میں مخاطب کر سکتی ہے۔ اس جنگ کے پسِ پردہ عوامل، محرکات اور مفادات وقت کے ساتھ بے نقاب ہو رہے ہیں، اور یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ بعض طاقتیں اس کشیدگی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔