آپ کے مسئال اور ان کا حل
سوال: جی پی فنڈ پر زکوٰۃ ہر سال دینا ہوگی یا ریٹائرمنٹ پر مکمل رقم وصول ہونے کے بعد ایک ہی مرتبہ ادا کرنا ہوگی؟
جواب: زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے یہ بھی شرط ہے کہ مال پر ملکیت کامل ہو، جی پی فنڈ (GP Fund) جب تک وصول نہ ہوجائے، اس وقت تک اس پر ملکیت حاصل نہیں ہوتی، محض ملکیت کا استحقاق ہوتا ہے، لہٰذا جی پی فنڈ وصول ہونے سے پہلے اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ جب بھی یہ رقم وصول ہوکر ملکیت میں آجائے اس وقت اس سے زکوٰۃ کے احکام متعلق ہوں گے۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk