• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے تین سو ملین کیوبک فٹ گیس کہاں گئی، مفتاح اسماعیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سو ملین کیوبک فٹ گیس کہاں گئی۔ اب ایل این جی نہیں آرہی تو ساڑھے تین سو ملین کیوبک فٹ گیس نکال کر بجلی بنائیں۔ صحافی و تجزیہ کار اسامہ بن جاوید نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باوجود اعتماد کا بڑا فقدان ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ امریکہ و ایران کی جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے پاکستان کی ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں اور ان کوششوں کا اعتراف اس جنگ کے حریف اور حلیف اور چین و روس سمیت دنیا تعریف کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل ایران کے اہم دورے پر ہیں اورانہوں نے آج ایران کے پاسداران انقلاب خاتم الانبیاء سینٹرہیڈ کوارٹر کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی ہے اور فیلڈ مارشل نے اپنے اقدامات کی تفصیلات بتائیں جو جنگ کے خاتمے کے فریم ورک کے تحت کیے اور ایران کی عسکری قیادت کو تہران میں ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید