کراچی( افضل ندیم ڈوگر)کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے24فیس بک،8انسٹاگرام اکاؤنٹس اور کئی واٹس ایپ پیجز چلائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، بورڈ انتظامیہ نے سائبر کرائم کو کاروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے، خط میں تعلیمی معلومات کے نام پر فیس بک گروپس کی نشاندہی ، طلبہ کو گمراہ کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کریک ڈاؤن اور فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے، حکام کے مطابق انٹر بورڈ کا صرف ایک آفیشل میٹا ویریفائیڈ مستند اکاؤنٹ ہے