کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے ہیڈ کوارٹر میں مختلف شعبوں میں تعینات اہلکاروں کے بین الصوبائی تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ دو تفتیشی افسران، ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کا کراچی کاؤنٹر ٹیررازم سرکل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ دو سب انسپکٹروں کے تبادلے اسلام آباد سی ٹی ڈبلیو سرکل کر دیے گئے ہیں۔ تین اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے تبادلے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں میں کر دیے گئے ہیں۔