اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر گریڈ 16کے 2افسروں کو بدانتطامی اور کرپشن پر جبری ریٹائرڈ کر دیاگیا ،یاور عباس اثاثہ جات میں ظاہر جائیداد اور ٹرانزکشن کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہے ،طارق محمود پر کرپشن کےا لزامات ثابت۔ دوسری جانب ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19کے معطل افسر کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔ ڈائر یکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی میں تعینات ، انٹلی جنس افسر یاور عباس اورکلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کراچی میں تعینات سپرینٹنڈنٹ پرینویٹو سروس طارق محمود کو الگ الگ کیسوں میں ملازمت سے جبری ریٹائر منٹ کی سزا دی گئی ۔