اسلام آباد( رپورٹ ،تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس میں 30سے 35فیصد تک کمی کر دی ، اور چوبیس فروری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ترامیم کر کے نظرثانی شدہ ویلوایشن جاری کردی اور زیادہ تر جائید اد کے ریٹس میں کمی کی گئی ، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کے نئے ریٹس میں فیئر مارکیٹ پرائس کے قریب تر لانے کی کوشش کی گئی ہے اب نئی ویلیوایشن کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ، نئی ویلیوایشن کے مطابق پانچ سال تک پرانی رہائشی اور کمرشل سپرسٹرکچر کے نئے ریٹس 25سو روپے فی مربع فٹ مقرر کردیئے گئے جبکہ چوبیس فروری کو یہ ریٹس 3ہزار روپے فی مربع فٹ مقررکیے گئے تھے اور اس سے زیادہ پرانی عمارت کے ریٹ 1500روپے سے کم کر کےبارہ سو روپے فی مربع فٹ مقرر کیے گئےہیں۔