• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کو معاون آلات کی فراہمی، وزیراعلیٰ نے 800 ملین تقسیم کئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معذور افراد کو معاون آلات کی فراہمی کے لئے 105پارٹنر تنظیموں اور این جی اوز (NGOs) میں 800ملین روپے تقسیم کئے اور اس اقدام کو شمولیت، وقار اور مساوی مواقع کی جانب ایک اہم قدم قرار دیامحکمہ بااختیار افرادِ باہم معذوری (DEPD) کے زیرِ اہتمام وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہیل چیئرز، مصنوعی اعضاء ،سماعت و دیگر معاون آلات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کا حقیقی معیار اس بات سے ناپا جاتا ہے کہ وہ اپنے سب سے کمزور شہریوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید