• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ملاقات کیلئے کوئی پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل نہیں آیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنما اڈیالہ جیل نہیں آیا، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے چھ رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کوبھجوائی گئی تھی ،جس میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان ،سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ،حامد خان ایڈووکیٹ ،سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھاکے نام شامل تھے لیکن جمعرات کو ملاقات کاوقت ختم ہونے تک ان میں سے کوئی لیڈر جیل نہیں پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید