• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی؛ دُہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نےقائمہ کمیٹی نے وفاقی محکموں کے دوہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات طلب کر لیں اورسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وفاقی سرکاری افسران کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کی تفصیلات پر بریفنگ مانگ لی ۔قائمہ کمیٹی نے گریڈ 17 سے اوپر دوسری شہریت کے حامل افسران کی سیکیورٹی کلیئرنس کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ کمیٹی کو حساس آسامیوں پر دوہری شہریت کے حامل افسران کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سول سروسز اصلاحات پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ریٹائرڈ سول سرونٹس کے لئے پنشن اصلاحات، میڈیکل الاؤنس سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید