• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن شاہد ندیم کی تقرری کی مدت میں ایک سال کی توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن شاہد ندیم کی تقرری کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق 21 دسمبر 2025 سے ہو گا۔ تقرری کے منتظر پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر محمد اطہر وحید کوایف آئی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ انعام غنی 26 اپریل 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کی گریڈ 17 کی اے ایس پی سارہ علی ہاشمی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں وزیراعظم نے محمد سلیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا ہے، محمد سلیم کی تقرری 3 سال کے کنٹریکٹ پر ایم پی ون اسکیل میں کی گئی ہے، مزید تقرریوں اور تبادلوں کے تحت جابر خان کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت 3 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔ وجیہہ بشیر کو ڈپٹی سیکریٹری فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری میاں عثمان علی شاہ کی خدمات انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سیکشن افسر حفصہ بنت بلال کو بیرون ملک سکالر شپ پر روانگی کے باعث او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، مزید برآں، سیکشن افسر رانا فہد جاوید کی دفاع ڈویژن میں تعیناتی کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید