دبئی ( جنگ نیوز)دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو مرمت کیلئے 18ماہ بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب، جو اپنی منفرد کشتی نما ساخت اورشاندار ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے،اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے،برج العرب ہوٹل کی 1999 کے بعدپہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے۔کمپنی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مرمت کے دوران کشتی نما ہوٹل کی منفرد ساخت کو برقرار رکھا جائے گا، ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کو محفوظ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔