• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف جنگ، نیب ہراوّل دستے کا کردار ادار کر رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) نذیر احمد کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم کے خاتمے ،قومی معیشت کے تحفظ کیلئے ادارہ جاتی استعدد کا ر میں اضافہ ضروری ہے ۔  بد عنوانی کے خلاف جنگ میں نیب ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے وہ جمعرات کو نیب کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے خصوصی تربیتی شعبے ،پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پاکا) نے اپنے سالانہ تربیتی منصوبے 2026 کے تحت پہلا صلاحیت سازی کورس اور ایک تکنیکی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا افتتاح چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کیا۔ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق نیب کے ترمیم شدہ تفتیشی طریقۂ کار کا جامع جائزہ پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید