• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 180 ارب وصول

لاہور( این این آئی)مشرق وسطی جنگ کے بعد نان ٹیکس ریونیو کی وصولی بڑھ گئی۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا، صرف مارچ 2026ء میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 52ارب روپے اضافی لیوی جمع ہوئی۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق صارفین سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 180ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی۔ جولائی سے اپریل کے وسط تک ایک ہزار 234ارب روپے لیوی لی گئی۔
اہم خبریں سے مزید