• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺپر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ شب سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
اہم خبریں سے مزید