• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیا جائے، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عالمی امن کے قیام، جنگی خطرات میں کمی اور دنیا کو مکالمے کی طرف لانے کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیا جائے۔ فیلڈ مارشل  کی قیادت اور بصیرت افروز حکمت عملی کے باعث پاکستان کا عالمی تشخص نمایاں طور پر بہتر ہوا ، راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور بصیرت افروز حکمت عملی کے باعث پاکستان کا عالمی تشخص نمایاں طور پر بہتر اور ملک ایک بار پھر عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
اہم خبریں سے مزید