• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی دفعات

واشنگٹن (اے ایف پی) بدھ کے روز امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس نے پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی چھ دفعات پیش کیں۔ ان پر ’’سنگین جرائم اور بدعنوانی‘‘ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگ چھیڑنا بھی شامل ہے۔ مواخذے کی اس قرارداد کی قیادت ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری کر رہی ہیں۔ تاہم، ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن اکثریت ہونے کی وجہ سے اس قرارداد کے منظور ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید