• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے معاشی اثرات کا بوجھ پاکستانی عوام اٹھا رہے ہیں، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہورہے ہیں جنگ کے معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں پاکستانی عوام اٹھا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں پاکستان کی قیادت کوشش کر رہی ہے کہ نہ صرف جنگ بندی جاری رہے بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ ہم معاشی بحران سے باہر آئیں۔
اہم خبریں سے مزید