• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بریک تھرو ہوتا نظر آرہا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں حامد میر، شاہزیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ ایک بریک تھرو ہوتا نظر آرہا ہے، پاکستان کی کوششوں سے ڈیل ہوگئی تو یہ ملک کے لئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کررہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ڈیل کے قریب ہونے او رپاکستان آنے کے حوالے سےجیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن حامد میر نے اس حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے سرپرائزنگ بات نہیں کی ہے کیونکہ دو دن پہلے ہی میرے شو کیپٹل ٹاک میں مشاہد حسین سید چائنیز ذرائع کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اگر ڈیل کامیاب ہوتی ہے تو اس کا کریڈٹ صدر ٹرمپ جے ڈی وینس کو لینے نہیں دیں گے اور وہ دستخط کے لئے خود پاکستان آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید