• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان بابا ایکسپریس کا انجن جل گیا، دھوئیں سے دم گھٹنے سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے پشاور جارہی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے کے نتیجے میں دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ریلوے پولیس کا ایک انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔آگ بجھانے کے عمل میں شریک انسپکٹر دمے کے مریض تھے دھوئیں سے طبیعت بگڑ گئی، جوکوشش کے باوجود بحال نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی سے قریباً 55کلومیٹر دورگدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی، پاکستان ریلوے کےعملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ انجن باقی ٹرین سے علیحدہ کرکے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔
اہم خبریں سے مزید