• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 18سے 19میں ترقی کیلئے لازمی کورس کے لئے نامزد 19افسروں کے نام واپس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام جاری سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19میں ترقی کیلئے لازمی 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد گریڈ 18کے انیس افسران کی نامزدگی واپس لینے کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کو ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا،سرکاری دستاویز کے مطابق یہ کورس 30مارچ 2026 سے 5جون 2026تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں جاری ہے، تاہم “مجاز اتھارٹی” نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر متعدد افسران کی شرکت منسوخ کرتے ہوئے انہیں کورس سے واپس بلا لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید