• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی میں بجلی بندش، شہری اذیتناک صورتحال سے دوچار، سردار عبد الرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے شہرکراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کی اچانک اور بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ بجلی بندش نے شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ اور دوسری جانب بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے اس طوفان میں عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ شہری شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث کرب میں مبتلا ہیں جبکہ بیمار افراد کے لیے یہ صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔سردار عبد الرحیم نے کہا کہ رات کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش کے باعث بچے سکون سے نیند بھی پوری نہیں کر پاتے اور صبح اسکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید