کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹ کینیڈا میں مبینہ بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ تحقیقات دو مختلف پہلوؤں پر جاری ہیں، جن میں ایک حالیہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ بھی شامل ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق تحقیقات کا عمل ایک ڈاکومنٹری کے نشر ہونے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ ڈاکیومنٹری کے مطابق اس میچ میں ایک اوور مشکوک سمجھا جا رہا ہے جس میں کپتان دلپریت باجوا نے غیرمعمولی بولنگ کی اور اضافی رنز دیے۔ اس وقت دو تحقیقاتی عمل جاری ہیں ۔