• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، اسیر رہنماوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید