• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے وزارت توانائی سے ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی پرآڈٹ کی منظوری طلب کرلی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) سے128ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز (PDCs) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کو ادا کرنے کے لیے ایک آڈٹ پر مبنی طریقۂ کار کی باضابطہ منظوری طلب کر لی ہے۔ اس نئے نظام میں شفافیت بڑھانے اور زائد ادائیگیوں کو روکنے کے لیے کثیر سطحی تصدیقی عمل شامل کیا گیا ہے۔16 اپریل 2026کے ایک سرکاری خط کے مطابق اوگرا نے 14مارچ سے 2 اپریل 2026 کے دوران کے PDCs کی ادائیگی کے لیے مرحلہ وار فریم ورک تجویز کیا ہے۔ اس عرصے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملکی سطح پر قیمتیں 13 مارچ کی سطح پر برقرار رکھی گئی تھیں۔
ملک بھر سے سے مزید