کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں اعلی افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ جمعرات کو 31 اعلی افسران کے تبادلے کیے گئے اور اب جمعہ کو مزید افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ تبادلہ شدہ افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر احمد نعیم سندھو کا ملتان زون سے بلوچستان زون کوئٹہ، ڈی ڈی میاں رب نواز کا بہاولپور سے کوئٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی ابڑو کا اسلام آباد سے ملتان زون بہاولپور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر معظم علی کا پشاور زون سے ڈی جی خان تبادلے کر دیے گئے ہیں۔