کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی لیگواینی میٹڈ ویڈیوز نے بیانیہ جنگ میں ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایرانی تخلیق کاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل،امریکی جنگوں اور ماضی کے واقعات کو موضوع بنایا۔ کم لاگت مگر اعلیٰ معیار کی ویڈیو پروڈکشن، عالمی رائے عامہ متاثر ،ماہرین نے مؤثر حکمت عملی قرار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تخلیق کاروں کی لیگو طرز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو کر بیانیہ جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایرانی گروپ ایکسپلوسِو میڈیا نے ایسی ویڈیوز تیار کیں جن میں امریکی تاریخ کے مختلف تنازعات، جنگوں اور انسانی حقوق کے واقعات کو دکھایا گیا، جن میں عراق کی ابو غریب جیل، ویتنام جنگ اور دیگر واقعات شامل ہیں۔