• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ بنگلہ دیش، سابق کپتان سرفراز احمد پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)2017میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کوبنگلہ دیش کے دورے میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ،مردوں اور خواتین کی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کوپہلی بار بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ماضی کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو دوبارہ پاکستان کا بولنگ کوچ بنایا گیا ہے۔ سرفراز احمد نےحالیہ ایشیا کپ میں انڈر 19 کے ساتھ بطور کوچ اور مینٹور کی حیثیت سے کام کیا، پاکستان نے فائنل بھارت کے خلاف فتح کے ساتھ اور آخری ورلڈ کپ میں جیتا۔ اس کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے ساتھ اسی کردار میں خدمات انجام دیں ۔ سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ عارضہ قلب سے صحت یاب ہوکر منیجرکی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں۔چند ماہ قبل سرفراز احمد نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔وہ اظہر محمود کی جگہ لیں گے۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں ٹیم نوید اکرم چیمہ (منیجر)، سرفراز احمد (ہیڈ کوچ)، اسد شفیق (بیٹنگ کوچ)، عمر گل (بولنگ کوچ)، عبدالسعد (فیلڈنگ کوچ) کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، گرانٹ لڈن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عثمان ہاشمی (تجزیہ کار)، سید نعیم احمد (منیجر)لیفٹنٹ کرنل عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر) اور محمد احسان (مساجر)شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید