• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارد و یونیورسٹی کے مالی مسائل وزارتِ تعلیم کی اولین ترجیح ہونے چاہئیں، سینیٹر سرمد علی

کراچی (نیوز ڈیسک) سینیٹر سرمد علی نے کہا ہے کہ اردو یونیورسٹی کے مالی مسائل وزارتِ تعلیم کی اولین ترجیح ہونے چاہئیں۔ یہ ایک قومی درسگاہ ہے اور اس کے اساتذہ و عملہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کا فوری اور پائیدار حل حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اپنے دفتر میں یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سینیٹ آف پاکستان میں اس اہم مسئلے کو آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ وفد نے اس موقع پر یونیورسٹی کو درپیش شدید مالی بحران پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ادارہ اس وقت سنگین مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن چکی ہے، جبکہ پنشنرز بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ترقیاتی و تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی چیلنج بن چکی ہے، جس کے باعث تدریسی و تحقیقی ماحول متاثر ہو رہا ہے۔انجمن اساتذہ، عبدالحق کیمپس کے صدر روشن علی سومرو نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی کا اعلیٰ ترین قانونی و انتظامی فورم سینیٹ ہے مگر طویل عرصہ سے اس کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد نہیں ہو رہے۔

ملک بھر سے سے مزید