کراچی (نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک کمی کی تصاویر سامنے آگئیں، فوجیوں کی محدود اور سادہ کھانے پر سوشل میڈیا میں بحث،اہلکاروں کی جانب سے سپلائی اور سہولتوں کی شکایات،امریکی نیوی نے خوراک کی کمی کے الزامات مسترد کر دیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں تعینات امریکی بحری اہلکاروں سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جنگی مشن کے دوران بعض جہازوں پر خوراک کی کمی اور محدود راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں اہلکاروں کے کھانے کو انتہائی سادہ اور کم مقدار میں دکھایا گیا، جس کے بعد سپلائی اور سہولیات کے حوالے سے سوالات اٹھے۔