کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کا دماغی (سائیکیڈیلک ) ادویات کی تحقیق اور علاج تک رسائی تیز کرنے کا حکم،امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط ، آئیبوگین سمیت ادویات کی تیز ریگولیٹری جانچ کی ہدایت، ذہنی امراض اور پی ٹی ایس ڈی کے علاج پر تحقیق بڑھانے کا فیصلہ، تحقیق کیلئے 50 ملین ڈالر مختص کیے گئے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد سائیکیڈیلک ادویات کی طبی تحقیق اور علاج تک رسائی کو تیز کرنا ہے۔ اس حکم کے تحت امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئیبوگین جیسے مادوں کی جانچ کا عمل تیز کرے، جنہیں بعض ویٹرنز گروپس پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے علاج میں مددگار قرار دیتے ہیں۔