• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کو اعتماد میں لئے بغیر بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن مجرمانہ فعل ہے، شفیع جان

پشاور ( آن لائن ) خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفیع جان نےکہا ہے کہ فیملی کو اعتماد میں لئے بغیربشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن کرنا غیر قانونی اور مجرمانہ جبکہ آپریشن کے بعد مناسب طبی سہولیات اور مؤثر نگہداشت فراہم نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،پنجاب حکومت ایک غیر سیاسی خاتون سےسیاسی انتقام لےرہی ہے بشریٰ بی بی کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق شفیع جان نےبشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے نے پنجاب حکومت کی بدنیتی کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا، پنجاب حکومت ایک غیر سیاسی خاتون کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور بغیر عوامی مینڈیٹ کی حکومت انسانی صحت جیسے حساس معاملے پر بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید