اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستان میں ہفتہ کے روز ذیقعدہ 1447ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم ذی القعدہ آج 19اپریل بروز اتوار کو ہو گی۔ لاہور سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔