کراچی (نیوز ڈیسک) باپ بیٹی کی کشمکش نے 18ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا، فیڈیلیٹی سربراہ کو ابتدا میں اپنے ہی والد کے شکوک کا سامنا رہا، 2005میں ہٹائے جانے کا پیغام گھر پہنچا دیا گیا۔ ابیگیل جانسن نے بعد میں ناقدین کو خاموش کر دیا،ادارے کو سب سے بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں میں نمایاں کر دیا دنیا کے بڑے سرمایہ کاری اداروں میں شمار ہونے والی فیڈیلیٹی انویسٹمنٹس کی موجودہ سربراہ ابیگیل جانسن کو اپنے کیریئر کے آغاز میں صرف بیرونی حریفوں ہی نہیں بلکہ اپنے والد ایڈورڈ جانسن سوم کے شکوک و شبہات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق 2005 میں کمپنی کے اس وقت کے سربراہ ایڈورڈ جانسن سوم نے براہ راست بات کرنے کے بجائے ایک بورڈ رکن کے ذریعے اپنی بیٹی کو یہ پیغام بھجوایا کہ انہیں ان کے اہم منصب سے ہٹایا جا رہا ہے۔