• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا حیدرآباد میں بھی جلد پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں بھی جلد پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جلد ہی خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور روٹس پر بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ سکھر کے بعد اب حیدرآباد کی خواتین کو بھی اس سہولت سے مستفید کیا جائے گا۔ خواتین کو نہ صرف مفت اسکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ انہیں ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ اور باقاعدہ تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار اور خود اعتماد بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکھر اور شکارپور کے بعد پیپلز بس سروس کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں کوہسار حیدر چوک اور حیدرآباد تا ٹنڈو الہیار روٹس پر بھی بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید