ملتان (سٹاف رپورٹر ) سینئر صحافی سابق جوائنٹ سیکرٹری ملتان پریس کلب اظہار عباسی کی نماز جنازہ جلال پارک گلگشت میں ادا کی گئی جس میں بہت بڑی تعداد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج (اتوار) بعد نماز عصر جلال مسجد میں ہو گی۔