پشاور(اے پی پی)باڑہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر44کلوگرام چرس، 4 کلو گرام افیون اور3عدد پستول برآمد کر لئے۔ ترجمان خیبر پولیس کے مطابق ریڈ مینار چوکی انچارج سب انسپکٹر عابد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر کے 39 کلوگرام چرس اور 4کلوگرام افیون برآمد کرلی۔ ایک اور کارروائی کے دوران کوہی چوکی انچارج سرفراز خان نے 5کلوگرام چرس برآمد کی، تاہم ملزم فرار ہوگیا ،جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ اسی طرح انچارج داد خان اور اسسٹنٹ انچارج رفیق خان نے باڑہ بازار میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 3ملزمان صابر، زاہد، طاہر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3عدد پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان کو تھانہ باڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔