• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور ایران ممکنہ مذاکرات، راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اقدامات کا آغاز کردیا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لئے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے متعلقہ تھانوں کے ذریعے تاجروں کو مراسلے بھجوانے شروع کر دیئے ہیں۔ تاجروں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں تمام ریسٹورنٹ، ہوٹلوں، مارکیٹوں، سنوکر کلبوں، جمز، پان شاپ، کھوکھے اور بیکری مالکان کو کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے سے تاحکم ثانی کاروبار بند رکھا جائے۔ اس بات کا فیصلہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید