اسلام آباد(خبر نگار) پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے وفاقی دارالحکومت میں مقامی مالکان کی اراضی اور کچی آبادیوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے اس مبینہ "ظلم و تباہی" کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ حالیہ کارروائیاں سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہیں، جس میں مبینہ طور پر مقامی مالکان کے مکانات گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مالکان کو بے گھر کرنے سے پہلے انہیں معاوضہ اور متبادل جگہ فراہم کی جائے اور کچی آبادیوں کے خلاف کارروائی روکی جائے۔