• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی یو اسٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہار واپس لیا جائے، پی ایم اے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے بولان میڈیکل کالج (BMC) کے آئی سی یو اسٹاف کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے حالیہ اشتہار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی آٹونومس ایکٹ کے مطابقمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی مدت اگست 2025 میں مکمل ہو چکی ہےاس لیے موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت اور اس کے تحت کیے جانے والے تمام انتظامی اقدامات، بشمول حالیہ بھرتی کا اشتہارواضح طور پر غیر قانونی اور ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے یہ امر بھی انتہائی افسوسناک ہے کہ ان قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہےحکام اس قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں اس طرز عمل سے نہ صرف قانون کی عملداری متاثر ہو رہی ہے بلکہ ادارہ جاتی نظام کی ساکھ بھی شدید مجروح ہو رہی ہے ترجمان نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر اس اشتہار کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید