• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن پھاٹک سانحہ کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ کے چمن پھاٹک سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی زاہد اختر ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالمجید سربازی اوردیگر موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زاہد اختر بلوچ نے کہا کہ حکومت و متعلقہ ادارے عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن و فوری مدد کی جائے چمن پھاٹک سانحے کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا عبدالمجید سربازی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید