کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کلی بادیزئی کے رہائشی حافظ عطاءاللہ بنگلزئی نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا بھائی سمیع اللہ ولد حاجی عطاء محمد10 اپریل 2025ء کو گھر سے مدرسہ کیلئے نکلا اور تاحال واپس نہیں آیا اس کو تلاش اور رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔