کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حاجی غیبی روڈ کوئٹہ کے رہائشی نصیر خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں نجی بینک علمدار روڈ کوئٹہ کے منیجرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ نصیر خان جو کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈر ہیں گذشتہ ماہ ان کے اکاؤنٹ سے چالیس لاکھ کی ٹرانزیکشن ہوئی اکاؤنٹ ہولڈ اور بینک عملہ اس سے بے خبر رہا جس پر بینکنگ کورٹ،وفاقی محتسب، ایف آئی اے اور مذکورہ بینک کے ہیڈ آفس کو درخواستیں دی اور صورتحال کا نوٹس لے کر رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا تاہم اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی نصیرخا ن کا کہنا ہے کہ مذکورہ بینک کے منیجر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے اس کیس میں پیشرفت نہیں ہورہی ہے،ایف آئی اے کو ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طورپر شدید پریشان ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں رقم کی واپسی کے لئے تمام متعلقہ ادارے فوری کردار ادا کریں۔