کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ہفتہ 30مئی سے بحال ہوگئی ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ہفتے کوتین دن کے وقفےکے بعد روانہ ہوئی واضح رہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 27مئی سے 29مئی تک بند تھی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کی بحالی کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہےریلوے حکام کے مطابق بولان میل اور چمن پسنجر پہلے ہی معطل ہیں۔