کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے چیف انجینئرٹیکنکل میر مجیب الرحمن مری کی زیر صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں صوبے میں بجلی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیاگیا مجیب الرحمن مری نے کہاکہ صوبے میں بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کوتیز کیاجائے تاکہ صارفین کو مزید ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے ڈپازٹ ورکس، ڈبلیو ایس ایس، ٹیلی کام، ای ایل آر، ڈی او پی اور برقی لائنوں کے مرمتی کام کے منصوبے بھی جلد ازجلد مکمل کئے جائیں۔