• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی عدم بحالی کانوٹس لیاجائے،وحدت گارڈین آرگنائزیشن

کوئٹہ (پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کےپریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں (SSGC) کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد کی جانب سے نقصان پہنچایا گیاجس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئیتاہم تاحال گیس کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکی ہےجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گیس کی طویل بندش کے باعث گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیںجبکہ گیس کے بل بدستور زیادہ شرح سے موصول ہو رہے ہیںجن کی ادائیگی عام شہریوں کے لیے پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے حکام صورتحال کانوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید