• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل گورننس ماڈل عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں

لاہور(کرائم رپورٹر)ء: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب میں متعارف کروانے گئے ڈیجیٹل گورننس ماڈل عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو اہم فلیگ شپ منصوبے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ WSIS پرائزز 2026 میں ای گورننس کیٹیگری کے ٹاپ 20 عالمی منصوبوں میں شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، WSIS پرائزز ڈیجیٹل گورننس کے شعبے کا ایک معتبر ترین عالمی پلیٹ فارم ہے، جس میں دنیا بھر سے جدید اور مؤثر ڈیجیٹل منصوبوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس عالمی اعزاز میں شامل ہونا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سٹیزن سینٹرک اور ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس ماڈل کا واضح عالمی اعتراف ہے۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق، پاکستان واحد ملک ہے جس کے دو منصوبے اس نمایاں عالمی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، اور دونوں کا تعلق حکومت پنجاب اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے ہے، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے-
لاہور سے مزید